قائدمیاں محمدنوازشریف کی جدہ میں مقامی پارٹی عہدیداران سے ملاقاتیں

34
حرمین شریفین سے ہماری دلی وابستگی ہے کارکن مجھے جان سے زیادہ عزیزہیں (میاں محمد نواز شریف)۔
قائد کاپارٹی کارکنوں سے ملنا ہمارے لیئےاعزاز ہے۔( سعید شیخ صدرسعودی عرب)۔
جدہ (نیوزڈیسک)::گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے نمائیندہ وفد نے پارٹی صدر سعید احمد شیخ کی قیادت، چیئرمین،سیکرٹری جنرل،سینئر صدور ،ونگز کے صدور اور سرپرستوں کی معیت میں قائد پاکستان مسلم لیگ (ن)و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سعودیی عرب کے مختلف شہروں میں بننے والی بارہ باڈیز کے صدور ، خواتین ونگز ، یوتھ ونگ، سوشل میڈیا ونگ اور میڈیا ہیڈز بھی شامل تھے۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کور کمیٹی کے ارکان ، چئیرمین چوہدری محمد اکرم گجر ، صدر سعید احمد شیخ ،، جنرل سیکرٹری منظور ملک ، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں ، سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ،ہیڈ میڈیا کوآرڈینیشن احسن مسعود شامل تھے۔سعودی عرب کے کوآرڈینیٹر سابق صدر سعودی عرب مرزا الطاف صاحب اور دیگر اکابرین میں جدہ سے سرپرست پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مسعود پوری اور دمام سے رانا اشرف صاحب اور مزید ارکان میں سینئر نائب صدر چوہدری وحید ، فاروق انجم ، عابد ملک ، ریاض کے سینئر نائب صدر چوہدری سجاد ، صدر جدہ عمر پوری ، چئیرمین جدہ رضوان الحق ، سیکرٹری اطلاعات جدہ آغا خلیل ، احتشام ، سبطین ڈاھا ، زوہیب شہزاد ، جازان کے صدر راشد حسین قمر ، طائف کے صدر ظفر اقبال ،القصیم کے صدر شہباز مغل ، دمام کے صدر حاجی حیات محمد خان اور جنرل سیکرٹری دمام طالب کیانی ، جبیل کے صدر شاہد محمود ، حائل سے اظہر بھارا، صدر ابھا ریجن شاہد اقبال، مدینہ کے سرپرست ملک الہی بخش، پریس سیکرٹری اسلم راہی، صدر مکہ فیض رسول، ریاض کے جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ ، یوتھ ونگ کے صدر ملک جی ایم اعوان، عاصم اعوان صدر ریاض یوتھ ونگ ، وومن ونگ صدر میڈم زاہدہ جہانزیب ، جدہ کی ویمن ونگ کی صدر میڈم خدیجہ ملک ، سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ہیڈ میڈم سائرہ شمس ، ڈپٹی سوشل میڈیا مرزا ظہور بیگ، کیساتھ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ یوتھ ونگ کے محمد آصف گبول ، آفتاب بلوچ ملک عاشق حسین اور میاں محمد ساجد بھی ملاقات میں شامل تھے۔ میاں صاحب کی ٹیم کے وقار احمد ، مولوی شکور کریم اور عابد جان نے میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سہولت کاری کا اہم کردار ادا کیا۔
ملاقات نہائت خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔صدر پی ایم ایل (ن) سعودی عرب سعید احمد شیخ نےقائد پی ایم ایل (ن) میاں محمد نوازشریف سےتمام ممبران کافرداً فرداً تعارف کروایا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب میں لگ بھگ چھبیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ۔ قائدین کی مہربانی سے ستمبر 2022 سے مسلم لیگی چیپٹر سینیٹر و صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار صاحب نے قیادت کے مشورے سے 85 رکنی ٹیم بنائی تھی ۔ نومنتخب ٹیم نے تقریباً دس ماہ کی محنت سے مذید چھ سو افسران پر مبنی مدَر ونگ ، بارہ ڈسٹرکٹ ، مکہ ، مدینہ ، قسیم ، جزان ا بھاء دمام ، دو بڑے ریجن ریاض اور جدہ، خواتین ونگ ،سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ تشکیل دیے ہیں ۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب چیپٹر کا پہلا نمائیندہ وفد آج قائد میاں محمدنواز شریف سے ملاقات کررہا ہے۔ قائد مسلم لیگ ن سے ملنا کارکنوں کیلئے باعث اعزاز ہے۔اللہ پاک نواز شریف کو عزت کیساتھ پاکستان لیکرجائے جس کے لیئے ہم سب دعاگوہیں۔ ہم اتفاق و اتحاد اور ملکی ترقی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلے تیار ہیں ۔
قائد پی ایم ایل (ن)میاں محمد نوازشریف نے سینیٹر اسحق ڈار اور انکی ٹیم کو سعودی عرب میں تنظیم نو کی کاوشوں پر سراہا اور تمام ممبران کو تنظیم نو کے زریعے تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے ۔ ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں ۔ اور کارکن مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیزہیں ۔قائد نوازشریف نے مذید کہا کہ میری حکومت کو بار بار ختم کرکے ترقی کے سفر کو روکا گیا ، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت امریکی صدر کلنٹن کی پیشکش ٹھکرا دی، اگر 1990 کی ترقی کا تسلسل چلتا رہتا تو آپ سب پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے، انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے۔ انہوں نے تمام پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کی مشکل وقت میں دام درمے سخنے مدد کی اور پارٹی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور پارٹی کے لیئے ہر قسم کی قربانیاں دیں۔
ملاقات میں موجودتمام ممبران نے یک زبان ہوکرکہا کہ ہم قائد نوازشریف کو چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔آخر میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے عہدیداران اور کارکنان کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔شیخ سعید احمد نے چئیرمین ،سیکرٹری جنرل اور تمام ممبران کیساتھ قائد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }