بلدیاتی الیکشن کے حوالے سےریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں اہم اجلاس
زبیرٹانڈہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی ریحانیہ برادران نے کی
گجرات (اردوویکلی)::آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں چوہدری زبیر ٹانڈہ کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس جس کی میزبانی ریحانیہ برادران نےکی۔ گزشتہ راتریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات چوہدری زبیر ٹانڈہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
جس کی میزبانی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہباز ریحانیہ اور چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے کی اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ چوہدری حماد نواز ریحانیہ اور چوہدری جابر شہباز ریحانیہ نے کیا اس موقع پر امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ34 جموں 5 چوہدری ذیشان یونس، چوہدری تصدق کانگڑہ ،چوہدری ظفر نور، چوہدری خضر احمد خاں ،چوہدری رزاق آٹو، چوہدری بشیر گورسی ،چوہدری نثار کھٹانہ ،چوہدری بلال مہر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ٹانڈہ ، چوہدری حاجی پرویز ریحانیہ، چوہدری مدثر ریحانیہ ،چوہدری منور گجر ،چوہدری خورشید گورسی سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں
اس موقع پر چوہدری زبیر ٹانڈہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح سب ساتھیوں کوساتھ لے کرچلیں گے ہمیں مکمل تیاری اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ متحد رہ کر میدان میں اترنا ہوگا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ہمارے مستقبل کی سمت ،کامیابیوں وکامرانیوں کا راستہ ہموار کریگی چوہدری زبیر نے کہا ہمارے سابق امیدوار چیئرمین چوہدری نواز رشید ریحانیہ تھے اس بار بھی ان کاحق پہلے ہے اس لیے ریحانیہ برادرن اگر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو ہمارے دیگر ساتھی ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلیں گے اس موقع پرچوہدری شہباز ریحانیہ نے کہا کہ چوہدری زبیر ٹانڈہ جوبھی فیصلہ کریں گے وہی ہمارا فیصلہ ہوگا ہم چوہدری زبیر ٹانڈہ اور پارٹی کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکر کراور متحد ہوکر الیکشن لڑیں گے
چوہدری شہباز ریحانیہ نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور تمام کونسلوں سے چوہدری زبیر ٹانڈہ کی قیادت میں اپنے سنگ دھڑے گروپ کے امیدوار کھڑے کریں گے کسی صورت بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے چوہدری زبیر ٹانڈہ ایک عوامی طاقت کا نام ہے جس نے ہر دور میں خودکو ظالم جابر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا ہے ہم دل وجان سے چوہدری زبیرٹانڈہ کے ساتھ تھے ہیں اور ساتھ رہینگے انشااللہ اور چوہدری زبیر جوفیصلہ بھی کرینگے ہم اسکومن وعن قبول کریں گے اس موقع پر چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے ریحانیہ پیلس آنے والے تمام معززمہمانوں کی تشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔