حبیب اللہ ظفرکی میٹرک امتحانات میں شاندارکامیابی
1100 نمبروں میں سے 1012 نمبرلیکرضلع بھر میں نمایاں کامیابی
ابوظہبی(اردوویکلی)۔۔چیئرمین مصالحتی کمیٹی لالہ موسی سرکل چوہدری ظفرانورآف دھول خورد کے صاحبزادے اورچوہدری قمرانور(مینجنگ ڈائریکٹرگجرات جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی)کے بھتیجے حافظ حبیب اللہ ظفرنے گوجرانوالہ بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں 1100میں سے 1012 نمبرحاصل کرکے ضلع گجرات میں ںمایاں پوزیشن حاصل کرکے والدین اور خاندان کاسرفخرسے بلندکردیایادرہے حافظ حبیب اللہ کڈزگلیکسی اسکول گجرات میں ہمیشہ سےٹاپ پوزیشن ہی حاصل کرتے رہے ہیں انکی نمایاں کامیابی پر ابوظہبی میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری نوازرشید ریحانیہ،چوہدری نثاراحمدبیگہ،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،ملک آصف رسول، چوہدری افتخار بیگہ ،چوہدری سہیل نواریحانیہ ،چوہدری اظہرحسین سیال ،چوہدری محمدارشد جنڈپیر،چوہدری آفتاب گوجر آف رسول پور،چوہدری دلاورحسین شاہ جہانیاں،چوہدری اسجد،چوہدری قیصرولایت گوندل،چوہدری ناصرولائت گوندل،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری عامر جٹ ،چوہدری،مستنصرافتیاز،،چوہدری ساجدمحمود،محمدآصف اور دیگردوستوں نے مبارکبادپیش کی اور حافظ حبیب اللہ کے روشن مستقبل اور مزیدکامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا