دبئی کے مادام تساؤ میں بینظیر بھٹوشہید کامجسمہ نصب۔

بینظیر بھٹو پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جن کا مجسمہ رکھا گیا

63
دبئی کے مادام تساؤ میں پاکستان کی سابق خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹوشہید کامجسمہ نصب۔
بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ روزبلیو واٹرز آئی لینڈ دبئی میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہیدکے مومی مجسمے کو مادام تساؤ دبئی میں نصب کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں  بینظیربھٹو شہید کے صاحبزادے اورپاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ اور انہوں نے اس مجسمے کی نقاب کشائی میں حصہ لیا۔جبکہ یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے سینئر حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگرممتازشخصیات کی بڑی تعدادبھی اس موقع پر موجودتھی ۔
اس موقع پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مومی مجسمہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیئے خدمات پر ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی میراث مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کے ناطے نوجوان نسل خصوصاً خواتین کو متاثر کرتی رہی۔ بلاول بھٹونے کہا کہ میں نے یہ مجسمہ پہلی بار مادام تساؤ لندن میں دیکھاتھا مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب اسے دبئی میں رکھا جارہا ہے کیونکہ دبئی ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ میری والدہ اورمیرے خاندان نے یہاں 10سال جلاوطنی میں گزارے۔ میں نے بھی اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم یہیں   مکمل کی اس لیئے مجھے اس شہر اور ملک سے ایک جذباتی اور قدرتی لگاؤہے۔
مرحومہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی میں وہی لباس ہے جو انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے طور پر حلف لیتے  وقت پہن رکھاتھا۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ایک پاکستانی سیاست دان اور ریاستی خاتون تھیں جنہوں نے 1988 سے 1990 اور پھر 1993 سے 1996 تک پاکستان کی 11ویں اور 13ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جدید تاریخ میں کسی بھی اسلامی ریاست کی پہلی خاتون رہنما تھیں اورپاکستان کے سابق ویزراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹی تھیں۔
اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا، "مادام تساؤ کا کام ہمیں قابل ذکر افراد کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کی اجازت دیتا ہے جنہوں نے پوری دنیا کی نسلوں کو متاثر کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری اب مادام تساؤ دبئی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شکل دیکھ سکیں گے اور ان کے کارناموں کے بارے میں جان سکیں گے۔
دبئی میں مادام تساؤ کے جنرل مینیجر، سناز کولسروڈ نے کہا کہ مومی مجسمہ 1989 میں بنایاگیاتھایہ مجسمہ پہلے لندن مادام تساؤ میں رکھاگیاتھا اور اب اسے دبئی کے نئے  اور اصل گھرمادام تساؤ میں رکھاجایئگایہ مجسمہ مادام تساؤ دبئی کے پہلے زون میں شاہی خاندانوں اور دنیا کے رہنماؤں کے مومی شخصیات کے ساتھ رکھا جائے گاہمیں فخر ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ ہمیں مادام تساؤ دبئی کی معزز شخصیات کی صف میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو شامل کرنے اور اپنے پاکستانی مہمانوں کے ساتھ ان کی شخصیت کا اشتراک کرنے پر خوشی ہے

مادام تساؤ دبئی میں محترمہ بینظیربھٹوشہیدکے مومی مجسمے کی تنصیب کی اس یادگارتقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی یواے ای کے دیرینہ رہنما صدرمڈل ایسٹ میاں منیرہانس، صدر پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹر سید قیصر انیس ،صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ڈاکٹر فیصل اکرم اوردیگرمعززشخصیات بھی موجود تھیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }