تنازعہ کشمیر ،کاشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے(فیصل نیاز ترمذی)۔
یوم استحصال کشمیرپرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سیمینارکاانعقاد
بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے(سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی)۔
یوم استحصال کشمیرپرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سیمینارکاانعقاد
کاشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::تنازعہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔5 اگست 2019 کو ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے کے بارے میں پاکستانیوں اور بین الاقوامی برادری کی ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے،گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں” یوم استحصال "کے موقع پر ایک سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،چوہدری عمرعباس گوندل،میاں امجدجاوید،محمدرفیق میرسمیت پاکستانی وکاشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے یوم استحصال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سفیرپاکستان فیصل ترمذی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔تقریب میں بھارتی مظالم اور زندگی کی عکاسی کرنے والی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔