برطانیہ(نورچ) میں اسلامی طرز کی مارکیٹ کاقیام
اس مارکیٹ میں تجارت کرنے والوں سے کوئی ٹیکس نہیں لیاجائےگا
لندن (اردوویکلی) پوری دنیا میں کوروناوائرس نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیئے برطانیہ میں اسی صورتحال کے پیش نظر اسلامی طرز پر نئی تجارتی مارکیٹ قائم کی گئی ہے ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر نوروچ میں بسنے والےمسلمانوں نے اسلامی طرز پر ایک ’فری مارکیٹ‘ قائم کی ہے، جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ریاست مدینہ کے قیام کے وقت تجارت کی غرض سے وضع کردہ اصولوں کو اپنایا گیا ہے اس نئی تجارتی منڈی کو ’نوروچ فری مارکیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں تجارت کرنے والوں سے نہ تو کوئی ٹیکس لیا جائے گا بلکہ کرائے کی مد میں بھی ان سے کسی قسم کی رقم وصول نہیں کی جائے گی تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ ایک تنظیم اوپن ٹریڈ نیٹ ورک کی طرف سے مقامی اہلیان مسجد اینڈ اسلامک سینٹرکی طرف سے معرض وجود میں لایا گیا ہےجنہیں مقامی مسلم کمیونٹی ممبران کی مدد سے چلایا جارہا ہے، جن میں جمال سیلی اور راحمہ برانڈت بھی شامل ہیں، جواس سے قبل رمضان کے مقدس مہینے میں اور کورونا وائرس کے آغاز کے دنوں میں لوگوں کو گھریلو استعمال کی اشیا پہنچانے کے لیے مل کرکام کرچکے ہیں ۔ نئی مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے راحمہ نے بتایا ہے کہ ہم سوچ رہے تھے کہ اب ہم کیا سکتے ہیں ، تاجرکمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خیال کافی عرصے سے دماغ میں چل رہا تھا ، اور ہم اس کے بارے میں 4 سال سے غور اور مثبت بات چیت کر رہے تھے، جہاں لوگ بغیر کسی ٹیکس کٹوتی کے تحت اپنا کاروبارکرسکیں، کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نہ صرف کیونٹی بلکہ روزمرہ تجارت کرنے والے تاجروں کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر نوروچ میں اس سے پہلے بھی ایک گیارہویں صدی کے اصولوں کےتحت چلنے والی مارکیٹ کام کررہی ہے،جہاں کپڑوں سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک ہر قسم کی چیزیں فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہیں ۔