ابوظہبی(اردوویکلی)ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کوخبردارکیاہے کہ وہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا ڈیٹا کسی بھی طرح سے نہ چھپائیں ، جیسے گاڑی کی پشت پرسائیکل وغیرہ لوڈ کرنا یا کوئی اور ایسا سامان یااشیا وغیرہ رکھنا جس سے گاڑی پرلگی نمبرپلیٹ چھپ جائے اسکا نمبر صحیح طرح نظرنہ آئے یا پڑھا نہ جاسکے ۔ابوظہبی پولیس سیکیورٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق ٹریفک قانون کے آرٹیکل 27 (بی)کے تحت ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کو 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا