عمان (اردوویکلی)؛؛کورونا وبا میں اضافے کے باعث عمان حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان لاک ڈاؤن کا اطلاق11اکتوبر تا 24 اکتوبر ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک و تفریحی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے۔عمانی وزارت صحت عمان حکومت نےوباء پھیلنے کے خدشے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کا اطلاق 11اکتوبر تا 24 اکتوبر ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک و تفریحی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے۔ کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث عمان حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بتایا گیا ہے کہ عمانی کمیٹی برائے انسداد نے مملکت میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھ کر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کی سفارشات پرعمانی وزارت صحت نے 11اکتوبر تا 24 اکتوبر تک لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اوقات کار رات8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک و تفریحی اور ساحلی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے۔