چوہدری ندیم ملکی کاچوہدری نوازرشیدریحانیہ اوردوستوں کے اعزازمیں عشایئہ
چوہدری شیربہادر،سہیل نوازریحانیہ،عامرجٹ اوردیگرکی شرکت
دوستوں کی محبت کامشکورہوں
ہمارامقصدپارٹی کااستحکام اورمضبوطی ہے(ندیم احمدملکی)۔
پارٹی کے فیصلوں کااحترام سرآنکھوں پر(چوہدری نوازرشیدریحانیہ)۔
دبئی(نیوزڈیسک)::چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیر بہادر شاہ پور بھائیوں کی طرح ہیں ان کی محبتوں کا مشکور ممنون ہوں جہنوں نے ہمشیہ پیار سے نوازا انشاء اللہ اپنے بھائیوں کے ہرسکھ دکھ میں ان کے ساتھ ہوں اور رہونگا۔ان خیالات کااظہارمعروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹررائل گجرات ٹرانسپورٹ دبئی چوہدری ندیم احمدملکی نے یواے ای کی ہردلعزیزسماجی شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورانکے دوستوں چوہدری شیر بہادر شاہ پور،چوہدری سہیل نواز ریحانیہ اورچوہدری عامر جٹ کے اعزازمیں دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں دیئے گئے پرتکلف عشایئے میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پنجاب گروپ کے دوستوں کی دبئی آمد پرچوہدری ندیم احمدملکی نے چوہدری علی ظفر پوربہ چوہدری محسن گجر کے ہمراہ مہمانوں کاگرمجوشی سے استقبالل کیا اس موقع پر چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیر بہادر شاہ پور اور چوہدری ندیم احمد ملکی کے درمیان اہم میٹنگ منعقدہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ آئندہ تمام امورمیں ایک دوسرے کواعتماد میں لیکرہرفیصلہ باہمی مشاورت سے طے کریں گے۔ چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیر بہادر شاہ پور نے کہا کہ چوہدری ندیم احمد ملکی کی جماعت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں انہوں نے ہمشیہ پارٹی اور قیادت کے ساتھ رابطہ قائم رکھا اور وفا نبھائی ہم بھی اپنے بھائی چوہدری ندیم احمد ملکی کے ساتھ ہیں میٹنگ میں آئندہ اکٹھے چلنے کا عہد کیا گیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ ہم ملکروہی فیصلہ کریں گے جو حلقہ اور عوام کے مفادات کے لیے بہتر ہوگا ۔چوہدری نواز رشید ریحانیہ اوردیگردوستوں نے پرتپاک استقبال،پرتکلف عشایئے کے انعقادپرمیزبان چوہدری ندیم احمدملکی کاشکریہ اداکیا۔