
انگلینڈ میں 2024 کیلئے ریل کے کرایوں میں اضافہ 9 فیصد سے کم ہوگا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ریل کے کرایوں میں اضافہ مہنگائی کی شرح سے کم رکھا ہے۔
حکومت نے کہا کہ کوویڈ سے پہلے کی نسبت ریل کرایوں میں اضافہ جنوری کے بجائے مارچ سے ہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت برطانوی لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سروسز کے باوجود ریل کرائے میں اضافہ ’بھونڈا مذاق‘ ہے۔