24 گھنٹے میں فلم ‘جوان’ کے 3 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ

21

24 گھنٹے میں فلم جوان کے 3 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ

سنسنی خیز جاسوسی کے کردار پر مبنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔

وہ حال ہی میں فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی گئے تھے۔

جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کےلیے ایڈوانس بکنگ یکم ستمبر سے شروع ہوگئی تھی، ایک ہی دن میں 3 لاکھ 5 ہزار ٹکٹیں بک ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جوان نے 3 لاکھ 5 ہزار ٹکٹوں کی فروخت سے 10 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

کنگ خان کی نئی فلم جوان نے اُن کی اپنی ہی فلم پٹھان کی ایک دن میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }