انشااللہ پورے ضلع گجرات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
چوہدری حسین الہی نے حلقہ 68میں ریکارڈترقیاتی کام مکمل کرائے(چوہدری وجاہت حسین)۔
دبئی(نیوزڈیسک)گزشتہ رات ٹانڈہ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ ، چیئرمین چوہدری شیراز الحق بڈھن ،مرزا وحید بیگ گوشی اورچوہدری پرویز جٹ نے دبئی میں موجودسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور انکے صاحبزادے اور حلقہ 68 کےہردلعزیز سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی سے خصوصی ملاقات کی جس میں چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الٰہی کے ساتھ ملاقات کے دوران حلقہ این اے 68 سمیت گجرات کی موجود سیاسی صورتحال اور دیگرکئی امورپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااس موقع پر چوہدری عبدالرحمٰن گجر، ملک وسیم اقبال اعوان، چوہدری شہزاد مکیانہ ودیگر بھی موجود تھے چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیراز الحق مرزا وحید بیگ گوشی چوہدری پرویز جٹ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا چوہدری وجاہت حسین نے اس موقع پر چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیراز الحق مرزا وحید بیگ گوشی چوہدری پرویز جٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 68 کے عوام کی حسین الٰہی کے ساتھ وابستگی ہماری خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری حسین الٰہی عام آدمی کی آواز اور نمائندہ ہے جس نے این اے 68 کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہت زیادہ کام کیا اور انشااللہ آئیندہ الیکشن میں پورے ضلع گجرات میں آپ جیسے مخلص ساتھیوں اورعوام کے تعاون سے بھاری کامیابی حاصل کریں گے ۔چوہدری نواز رشید ریحانیہ چوہدری شیراز الحق مرزا وحید بیگ گوشی نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الٰہی سے بڑی خوشگوارملاقات ہوئی اور آئندہ الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انشااللہ۔