اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا، ایرانی صدر

37
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، فائل فوٹو۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، فائل فوٹو۔

ایران کےصدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے یہ بات امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران کہی۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں خلیجی ریاستوں بشمول سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ 

دریں اثنا ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرز کی ایران میں تعیناتی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتی اقدامات کے ذریعے 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }