سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی ولی عہد فجیرہ سے ملاقات

74

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی ولی عہد فجیرہ سے ملاقات

فجیرہ(نیوزڈیسک)::سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے آج فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حمد الشرقی سے ملاقات کی۔شیخ محمد بن حمد الشرقی نے سفیر ترمذی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ شیخ محمد بن حمد الشرقی نے امارات کی ترقی کے لیے فجیرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ہمہ گیر اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ سفیر ترمذی نے تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی حمایت اور تعاون پر شیخ محمد بن حمد الشرقی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور حمایت کا یقین دلایا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }