مسافر ٹرین کی مال بردار ٹرین سے ٹکر، 17 افراد جاں بحق

53
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیش میں کشور گنج کے علاقے بھیرب کے قریب مسافر ٹرین اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پٹری سے اترنے والی مسافر ٹرین کی دو بوگیوں میں پھنسے افراد اور لاشیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی بوگیوں سے اب تک 17 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }