
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان منی انڈیا ہے، انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی شویتا کی شادی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نکھیل نندہ سے ہوئی جبکہ بیٹے نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ایشوریا رائے سے شادی کی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 15 فیملی اسپشل ویک کے آغاز کے موقع پر ایک حالیہ قسط کے دوران گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے خاندان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کا تعلق پورے ملک سے ہے۔
شو کے دوران انہوں نے اپنے خاندان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کے ارکان کے ساتھ گھر پر وہ سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں۔ لیکن مجھے جو بات اپنے خاندان کے بارے میں پسند ہے وہ اس میں موجود تنوع ہے اور خاندان کے ارکان کا تعلق بھارت بھر سے ہے۔