سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کاانعقاد

77

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کاانعقاد

ابوظہبی(اردوویکلی)::۔  یہ 27 اکتوبر 1947 کا دن تھا جب بھارت نے  غیر قانونی طور پراپنی افواج کو جموں و کشمیر میں اتار کروہاں کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی جاتی ہے۔اس دن پاکستانی عوام اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارسفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں چوہدری ظفراقبال،طارق جاوید قریشی،راجہ محمدشفیق،ملک  محبوب ربانی،میاں امجدجاوید،میرمحمدرفیق،فاروق وڑائچ،محمدوقاص سمیت پاکستانی وکشمیری کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادمیں شرک
۔05 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی سفیرنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کی منصفانہ جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے۔ سفیرفیصل نیاز ترمذی نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کوکو اٹھایا ہے اوروہ آئیندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔ دوران  تقریب ایک دستاویزی بھی فلم دکھائی گئی جس میں کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دکھایا گیا ۔ تقریب کے اختتام پرکشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }