امریکہ کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اپنی مشہور ترین پروڈکٹ جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گی۔
جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی ہزاروں شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اس پاؤڈر کے استعمال سے لوگ کینسر کے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں ۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایسا کیمیائی مواد شامل ہے جو کینسر کا سبب بننے کے لیے مشہور ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کو سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے صارفین کی جانب سے تقریباً 38 ہزار مقدمات کا سامنا ہے۔
Advertisement
جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی جانب سے 2020 میں امریکہ جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت روک دی گئی تھی۔
دوسری جانب کمپنی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ کئی دہائیوں کی سائنسی جانچ اور ریگولیٹری منظوریوں سے ثابت ہے کہ اس کا ٹیلکم پاؤڈر محفوظ اور ایسبیسٹس سے پاک ہے۔
Advertisement