۔77ویں جشن آزادی پر یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےجذبات
سفیرپاکستان،قونصل جنرل اورمحب وطن پاکستانیوں کے یوم آزادی پرپیغامات
سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی،قونصل جنرل دبئی حسین محمد اور یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے یوم آزادی پرپیغامات
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا77ویں جشن آزادی پر وطن عزیز سے محبت کا اظہار
قوموں کی تاریخ میں سب سے اہم دن ان کی آزادی کا دن ہوتا ہے، آزاد قومیں اپنا آزادی کا دن کبھی نہیں بھولتیں، اور اسے شایان شان طریقے سے منایا کرتی ہیں،پاکستان اورپوری دنیا کی طرح متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیزپاکستانی بھی ہر سال 14 اگست آزادی کا دن پورے جوش وجذبے سےمناتے ہیں۔سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اورپاکستان قونصلیٹ دبئی میں 14اگست کی صبح پرچم کشائی کی رسم اداکی جاتی ہے اور وطن کی سلامتی کے لیئے دعاکی جاتی ہے ان تقریبات میں خواتین،بچوں سمیت ہرعمرکے افرادشرکت کرکے وطن سے اپنی محبت کااظہارکرتے ہیں
ہمارا پیارا ملک پاکستان 14 اگست 1947 عیسوی بمطابق27رمضان المبارک 1366ہجری کومعرضِ وجود میں آیا۔اللہ تَعالٰی اسے دشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ رکھے جب تک جان ہتھیلی پرلیئے اورسرپرکفن باندھے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے والے ہمارے بہادرفوجی جوان اپنے ملک کی سرحدوں پرموجودہیں اللہ ہمارانگہبان اورہماری حفاظت کرنے والا ہے کوئی بھی دشمن اور شرپسند ہمارے ملک کابال بھی بیکا نہیں کرسکتا انشااللہ۔ آئیے آج کے اس عظیم دن پریہ عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی عظمت اور سلامتی کے لیئے جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اللہ ہمیں اپنے ملک سے حقیقی محبت اوراِس عظیم نعمت کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین وطن سے محبت کاتقاضا یہ بھی ہے کہ ہم اِس کی تعمیر وترقّی میں اپنااپنا کردار ادا کریں اور اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری اورایمانداری سے سرانجام دیں اللہ ہم سب کاحامی وناصر ہو۔پاکستان زندہ باد-پاک فوج پائیندہ باد
[pdf id=’43357′]