اوورسیزپاکستانی ہمیشہ قانونی زرائع سے ہی رقم بھیجیں(سفیرپاکستان)

42

اوورسیزپاکستانی ہمیشہ قانونی ذرائع سے رقم پاکستان بھجوائیں 

 قانونی بنکاری ہی محفوظ ہے اسی کو فروغ دیں(سفیرپاکستان سفیر فیصل ترمذی)۔

دبئی(اردوویکلی)::۔ تارکین وطن ترسیلات زر وطن بھیجنے کے لیے قانونی بنکاری ذرائع کو بروئے کار لائیں ۔ اور حوالہ اورہنڈی کوخیرآبادکہیں جواوورسیزپاکستانی قانونی ذرائع سے رقم پاکستان بھیجیں گے ان کوپاکستان میں کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ سمیت دیگرکئی ایک مراعات حاصل ہیں لہذاتمام اوورسیزپاکستانی قانونی طریقوں سے ہی رقم بھجوائیں ان خیالات کااظہار سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے دبئی میں انڈیکس ایکسچینج کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران کہی۔
سفیر نے کہا کہ انہیں پاکستان میں قانونی ترسیلات کو فروغ دینے کے لیے’’ہنڈی پہ وار‘‘کے عنوان سے میڈیا بریفنگ اور انگیجمنٹ ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ فیصل نیاز ترمذی نے انڈیکس ایکسچینج کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی کہ اس نے ایک مکمل میڈیا مہم شروع کرکے پاکستانی تارکین وطن میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نےکہا کہ میں کمیونٹی کے تمام ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیسے گھر واپس بھیجنے کے لیے قانونی بینکنگ چینلز کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے فروغ دیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }