یوم دفاع پاکستان کے موقع پرابوظہبی میں پی این ایس شمشیر پر استقبالیہ کا انعقاد

38

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر مینا زاید بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر پر استقبالیہ کا انعقاد

ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی  نے ابوظہبی مینا زاید پورٹ ٹرمینل پر پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر پر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی اور مشن کمانڈر پاکستان نیوی کموڈور شاہد وصیف ستارہ امتیاز (ملٹری) نے مہمان خصوصی یو اے ای کے عسکری و سلامتی امور کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ جنرل سالم سعید الجابری اور یو اے ای نیوی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ المحیریبی کا استقبال کیا۔
استقبالیہ میں سفارتی عملے اور یو اے ای حکومت کے افسران نے شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں کموڈور شاہد وصیف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای نے یو اے ای میں دوطرفہ مشق ‘نصل البحر’ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا، باہمی ہم آہنگی میں اضافہ اور ان کی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے
سفیر فیصل نیازترمذی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کی مسلح افواج خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے روائتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان قریبی تعاون کی تاریخ کا آغاز امارات کے اتحاد سے بھی پہلے کا ہے۔
سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جو کہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اب ایک مضبوط شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ یو اے ای نیوی نے پاکستان نیوی کے پی این فلوٹیلا کی میزبانی مشق نصل البحر کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کی ہے
انہوں نے ان ریٹائرڈ پاکستانی تجربہ کاروں کی موجودگی کو بھی تسلیم کیا جنہوں نے یو اے ای میں دفاعی صنعت، انسٹرکٹرز کے طور پر اور زندگی کے تمام شعبوں میں خدمات انجام دے کر دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے یو اے ای کی وزارت دفاع کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پی این ایس شمشیر اور حیباط کی میزبانی کی، گرمجوشی سے استقبال کیا اور اس موقع کو مشترکہ طور پر منایا۔تقریب میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }