دبئی گلفوڈنمائش 2024 میں پاکستانی پویلین کا شاندار افتتاح

51

دبئی میں منعقد ہونے والی نمائش گلفوڈ 2024 میں پاکستانی پویلین کا شاندار افتتاح 

دبئی(اردوویکلی)::دبئی متحدہ عرب امارات میں 5نومبرتا7نومبرتک منعقد ہونے والی 3روزہ نمائش گلفوڈ 2024 میں پاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی نے چیف ایگزیکٹو، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زبیر موتی والا کے ہمراہ پاکستانی پویلین کا شاندار افتتاح کیاافتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی،سی ای اوٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زبیر موتی والا، قونصل جنرل حسین محمد ، ٹریڈ قونصلر دبئی علی زیب خان ،پریس قونصلرصالح محمدنے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان پہلی بار گلفوڈپروسیسنگ میں حصہ لے رہا ہے، یہ ایک شاندار تجربہ ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی نمائش کنندگان اپنی پیکیجنگ اور فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو دکھانے اورثابت کرنے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں موجود ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کی چھتری تلے پاکستان سے 21 نمائش کنندگان جبکہ 8 کمپنیاں نمائش میں خوراک اور مشروبات کی صنعت کے لئے خوراک کے اجزاء، پروسیسنگ اور پیکجنگ، پرنٹنگ، لیبلنگ اور سپلائی چین سلوشنز کے لئے نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔ اس سال اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک سے 1,200 سے زائد سپلائرز شرکت کر رہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی زبیرموتی والا، سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی، قونصل جنرل حسین محمد، ٹریڈقونصلرعلی زیب خان نے پاکستانی پویلین کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے تفصیلی بات چیت کی۔ ایونٹ سے پہلے کے انتظامات اور نمائش کے دن، کمرشل سیکشن پاکستان قونصلیٹ دبئی نے پاکستانی نمائش کنندگان کو ہر ممکن مدد اور سہولت بھی فراہم کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }