انجینئیرمحمدجاویدپی بی پی سی راس الخیمہ وفجیرہ کے کوآرڈینیٹرمقرر

17

انجینئیرمحمدجاویدپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے راس الخیمہ وفجیرہ کےلیئے کوآرڈینیٹرمقرر

پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::راس الخیمہ(یواے ای)میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی کارکن /صدرورلڈایشین ورکروزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاوید کوپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کی جانب سے راس الخیمہ وفجیرہ کے لیئے پی بی پی سی کاکوآرڈینیٹڑمقررکیاگیاہےجس کاباضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے پی بی پی سی کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں ڈاکٹرسیدقیصرانیس بانی وائس چئیرمین پاکستان بزنس پروفیٓشنل کونسل ابوظہبی و سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے  انجینئیرمحمدجاوید کی تقرری کانوٹیفکیشن انکے حوالے کیا۔
وائس چئیرمین پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ڈاکٹرقیصرانیس سید نے کہا کہ بہت جلد پی بی پی سی راس الخٰیمہ وفجیرہ میں نیاچیپٹرکھولنے جارہی ہے تاکہ ان ریاستوں میں مقیم پاکستانی بزنس مینوں کوپی بی پی سی نیٹ ورک میں لایاجائے جس کے لیئے ہمارے کوآرڈینیٹر پی بی پی سی کی نمائیندگی کرتے ہوئے وہاں کے مقامی بزنس مینوں اورپروفیشنلز سے رابطہ کریں گے اورانکوپی پبی پی سی کاباقاعدہ ممبر بنایاجائیگاانشاااللہ بہت جلد وہاں میٹنگ کرکے آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }