دنیا کے 10 بلند ترین مجسمے اور ان سے منسوب حیرت انگیز باتیں

298

عمارتوں، یادگاروں اور مجسومں کی تعمیر کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ان کے ذریعے قومیں جہاں اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتیں ہیں وہیں ان کے مذہبی جذبات کی بھی عکاسی ہوتی ہیں۔

مذہبی اور قومی شخصیات کے بلند و بالا مجسموں کے قیام کا مقصد دنیا پر اپنی ترقی کا لوہا منوانا ہوتا ہے وہیں ان سے سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔

اسٹیچو آف یونٹی

اب تک کا سب سے بلند و بالا مجسمہ بھارتی ریاست گجرات میں اہستادہ ہے، تقسیم ہند کے بعد دلبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم بنے تھے۔

ولبھ بھائی پٹیل کا تعلق ویسے تو کانگریس سے تھا لیکن ہندو انتہا پسند انہیں اپنا ہیرو مانتے ہیں، یہی وجہ سے بی جے پی حکومت نے ان کا مجسمہ بنوایا۔

فولاد، پیتل اوت کانسی سے بنے اس مجسمے کی کل لمبائی 182 میٹر ہے، یہ 6.5 شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے۔

اسپرنگ ٹیمپل بدھا

چین کو ویسے تو مذہب بیزار ملک تصور کیا جاتا ہے لیکن بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کا سب سے بلند مجسمہ بھی وہیں موجود ہے۔

128 میٹر بلند یہ مجسمہ چین کے قصبے لوشان میں واقع ہے۔ اس کی تعمیر کا آغاز 1997 میں ہوا تھا ور یہ مجسمہ 2008 میں مکمل ہوا ۔

اگر مجسمے کو کھڑا کرنے والی عمارت کی لمبائی کو بھی اس میں شامل کیا جائے تو اس کی بلندی 153 میٹرز تک جاپہنچتی ہے۔

لیکیون سیکیا

دنیا کا تیسرا بلند ترین مجسمہ بھی گوتم بدھا کا ہی ہے۔ 116 میٹر بلند یہ مجسمہ میانمار میں واقع ہے۔

لیکیون سیکیا کی تعمیر کا آغاز 1996 میں ہوا اور 2008 میں اسے مکمل کیا گیا۔

مجسمہ ایمان (اسٹیچیو آف بیلیف)

دنیا کا چوتھا بلند ترین مجسمہ بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہے۔

ہندو دیوتا شیو کا یہ مجسمہ 106 میٹر بلند ہے۔ اس مجسمے کو 2020 میں زائرین اور سیاحوں کے لئے کھولا گیا ہے۔

اوشیکو بدھا

جاپان کے علاقے اوشیکو میں ایستادہ بدھا کا مجسمہ دنیا کا پانچواں بلند ترین جسمہ ہے۔

100 میٹر بلند اس مجسمے میں اس کی بنیاد اور کنول کے پھول کو بھی شامل کیا جائے تو اس کی بلندی 120 میٹر تک جاپہنچتی ہے۔

1993 سے 2008 تک اسے دنیا کے بلند ترین مجسمے کا اعزاز حاصل تھا۔

سینڈائی ڈائیکانون

جاپان کے علاقے سینڈائی میں واقع ڈائیکانون کا مجسمہ دنیا کے بلند ترین مجسموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

ڈائیکانون کو رحم کی دیوی بھی کہا جاتا ہے۔

اس مجسمے کی تعمیر 1993 میں مکمل ہوئی تھی۔ ہر سال اس مجسمے کو دیکھنے لاکھوں لوگ آتے ہیں۔

گوئیشان گوانین

چین کے شہر ہینان میں واقع یہ مجسمہ دنیا کے بلند ترین مجسموں میں شامل ہے۔

یہ مجسمہ بھی دیگر بلند ترین مجوسموں کی طرح گوتم بدھا سے منسوب ہے لیکن مجسمے میں موجود سینکروں ہاتھ اور آنکھیں اسے منفرد بناتی ہیں۔

مہاتما بدھ کا عظیم مجسمہ

تھائی لینڈ کے علاقے تھائی سیٹ چائی چین میں نصب سنہرے رنگ میں ڈھلا مہاتما بودھ کا مجسمہ دنیا کا نواں بلند ترین مجسمہ ہے۔

92 میٹر بلند اس مجسمے کو 2008 میں مکمل کیا گیا تھا۔

اس مجمسے کو تھائی لینڈ میں لوانگفو یائی بھی کہا جاتا ہے۔

میاکو پارک کا ڈائی کانون

جاپان کے شہر اشیبیتسو کے نواح میں واقع میاکو پارک میں نصب یہ مجسمہ بھی ڈائیکانون کا ہے۔

جاپان میں ڈائیکانون کو رحم کی دیوی بھی کہا جاتا ہے۔

88 میٹر بلند یہ مجسمہ دنیا کا دسواں بلند ترین مجسمہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }