بریک کی خرابی، فراری نے چین سے 2 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لیں

350
لگژری اسپورٹس گاڑی فراری بنانے والی اطالوی کمپنی نے بریک کی ممکنہ خرابی کے خدشے پر چین سے اپنی دو ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فراری نے بریک آئل کی لیکیج کے مسئلے پر اپنی دو ہزار 2 سو 22 گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ہے۔
کمپنی کی سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ اعداد و شمار گزشتہ تین سالوں میں مین لینڈ چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں فراری کی فروخت ہونے والی کاروں کی تقریباً کل تعداد ہے۔ایس اے ایم آر نے کہا ہے کہ ان گاڑیوں میں بریک لگانے کی کارکردگی کم ہونے یا بریک فیل ہونے کا امکان موجود تھا۔

ریگولیٹر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ واپسی میں درآمد شدہ 458 اٹلی، 458 اسپیشل، 458 اسپیشل اے، 458 اسپائیڈر، 488 جی ٹی بی اور 488 اسپائیڈر سیریز کی کاروں کا ایک حصہ شامل ہے جو 2 مارچ 2010ء سے 12 مارچ 2019ء کے درمیان بنائی گئی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ چلایا جانا چاہیے اور بریک فلوئڈ لیول کم ہونے کی وارننگ لائٹ نظر آنے کی صورت میں ان کاروں کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے جن پُرزوں میں مسئلہ ہوگا، انہیں مفت تبدیل کیا جائے گا۔ریاستی مارکیٹ ریگولیٹرز نے رواں ماہ امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی چین سے تقریباً 1 لاکھ 28 ہزار گاڑیوں کو اس خرابی کی بنا پر واپس بلانے کا بھی اعلان کیا جس سے گاڑیوں کے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }