بنگلادیش کرکٹ ٹیم آف اسپنر مہدی حسن انگلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، نعیم حسن مہدی کی جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مہدی حسن کے دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے امکانات بھی کم ہیں۔
قومی سلیکشن پینل کے رکن حبیب البشر نے کہا کہ مہدی حسن یقینی طور پر ہیئر لائن انجری کی وجہ سے ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی مشکوک ہیں۔
آف اسپنر 24 اپریل کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں تمیم اقبال کا کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم دو میچوں کی سیریز کے لیے 8 مئی کو بنگلہ دیش پہنچے گی یہ سیریز 2021-2023 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے۔
پہلا ٹیسٹ 15 مئی سے شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔