وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::وزیرِ اعظم پاکستا ن میاں محمدشہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج شام ابو ظبی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں.متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی اور سفیرپاکستان افضال محمودکے ہمراہ وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ محمد آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑبھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔