اے ڈی ایکس کا عرب امارات کی دیگر مالیاتی منڈیوں میں رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کومارکیٹ مواقع تک رسائی دینے کا اعلان۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی سیکیورٹیزایکسچینج (اے ڈی ایکس) نے متحدہ عرب امارات کی دیگر مالیاتی منڈیوں میں رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو ایکسچینج تک رسائی کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی ایکس کے اس اقدام ایسے سرمایہ کارمستفید ہوسکیں گےجن کے سرمایہ کار نمبرز سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی (ایس سی اے) کی جانب سے لائسنس یافتہ دیگر ایکسچینجز کے ذریعہ جاری کیے جاتے ہیں۔ ملک کی کیپٹل مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی شرکت کو فروغ دینے کا یہ اقدام دوسرے ایکسچینجز کے ذریعے جاری کردہ نیشنل انوسٹر نمبر (این آئی این) کے حامل سرمایہ کاربراہ راست درخواست دینے سے اے ڈی ایکس پر اہل سیکیورٹیز کی تجارت کرسکیں گے۔ رجسٹریشن اعمل کے لیے صرف سرمایہ کار کے موجودہ این آئی این کو اے ڈی ایکس کی جانب سے تسلیم شدہ بروکریج فرم سے توثیق کرانے کی ضرورت ہوگی ۔ کارپوریٹ ادارے کی صورت میں، سرمایہ کار کو مجاز دستخط کنندگان کی فہرست کے ساتھ انکارپوریشن کے آرٹیکلز فراہم کرنا لازمی ہوں گے۔ اے ڈی ایکس نے گزشتہ سال کے دوران سرمایہ کاری مواقع تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں فیسوں میں کمی اور تجارتی اوقات میں توسیع شامل ہے۔