– بول نیوزبھارتی ویمن ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

72

بھارتی  خواتین کرکٹ ٹیم جون میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  2022 کے خواتین ورلڈ کپ کے بعد سے یہ بھارت  کا پہلا دورہ ہوگا اور پہلا میچ 23 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا اختتام 7 جولائی کو ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) خواتین کے لیے سلیکشن کمیٹی آئندہ دورے کے لیے اسکواڈ پر غور کرنے کے لیے ایک میٹنگ کرے گی۔

بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے لیے اپنے طویل مدتی منصوبوں کے حصے کے طور پر ایک نئے ون ڈے کپتان کا تقرر کرے گی۔

بھارتی ٹیم کی موجودہ کپتان میتھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد نہیں کہا ہے لیکن انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی پہلے ہی قائدانہ کردار کے لیے دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }