– بول نیوز

60

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بطور کپتان  سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کی  پیروی کرتے ہیں اور قومی ٹیم کے لیے عالمی معیار کے کرکٹرز تیار کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز چینل سے بار کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ  ایک کپتان کے طور  عمران خان کی ذہنیت ہم سب کے لیے سیکھنے کی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کپتانی میں عمران خان  نے کچھ ایسے عظیم کھلاڑی پیدا کیے جو دوسروں کے لیے مثال بنے میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتا ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ ذمے داری ایک رہنما کے طور پر متعدد مقاصد لاتی ہے میں چار سے پانچ عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنا چاہتا ہوں جو آنے والی نسلوں کے لیے رول ماڈل بن سکیں ۔

بلے باز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کے اہداف کو ترجیح دیتے ہیں ۔

Advertisement

مڈل آرڈر میں پاکستان کی خامیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کپتان نے اعتراف کیا کہ کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور انتظامیہ اس پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں فکر نہ کریں، ہم نے بہتری کے لیے متعدد حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم شاداب خان اور محمد نواز کو لے کر آئے ہیں جو ہمیں مڈل آرڈر میں انتہائی ضروری سپورٹ فراہم کریں گے، ہم شاداب کو بیٹنگ میں پروموٹ کریں گے کیونکہ ہم ان کی صلاحیتوں  کو جانتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں تین ون ڈے میچ کھیلے گا، یہ سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }