گیبی لیوس آئرلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں جب سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی آئندہ سیریز کے لیے الانا ڈالزیل، سارہ فوربس، ارلین کیلی، جین میگوائر اور کیٹ میک ایوائے کو ڈیبیو کروانے کا کہا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان لورا ڈیلانی انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم گیبی لیوس پہلی بار بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
لیوس نے اب تک 88 میچز کھیلیں ہیں اور وہ تمام فارمیٹس میں آئرلینڈ کی خواتین کی پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں۔
وہ اپنے والد ایلن لوئس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک کی قیادت کرنے والے سابق آئرش کرکٹ کپتان کی پہلی اولاد بھی بن گئی ہیں جنہوں نے 35 بار آئرلینڈ کے مردوں کی قیادت کی۔
آئر لینڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
Advertisement
آئرلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گیبی لیوس (کپتان)، الانا ڈالزیل، ریچل ڈیلانی، جارجینا ڈیمپسی، سارہ فوربس، شونا کاوناگ، آرلین کیلی، سوفی میک موہن، جین میگوائر، کیٹ میک ایوائے، کارا مرے، لیہ پال، سیلسٹے ریک اور میری والڈرون شامل ہیں۔