پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یہ سیریز گزشتہ سال دسمبر میں ہونی تھی تاہم، کووِڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اسکواڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وطن واپسی کا رخ کیا۔
ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی اور ملتان میں 8، 10 اور 12 جون کو کھیلی جائے گی ،ملک میں انتہائی گرم موسم کی وجہ سے میچ دیر سے شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
اسکواڈ کے ارکان یکم جون سے تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے، اس کے بعد ٹیم 5 جون کو ملتان جائے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کا دستہ 6 جون کو وطن پہنچے گا۔
سیریز میں امپارئنگ کے فرائض:
Advertisement
پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے، راشد ریاض تھرڈ امپائر اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر جبکہ محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر، فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر جبکہ اس میچ میں بھی میچ ریفری محمد جاوید ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر جبکہ محمد جاویدمیچ ریفری ہوں گے۔
پاکستان اسکواڈ:
پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر/بلے باز)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
پلیئر سپورٹ پرسنل:
پاکستان کت پلیئر سپورٹ پرسنل میں منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (بولنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن کنڈیشنگ کوچ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز (تجزیہ کار) اور محمد عمران (مسیر) شامل ہیں۔