ویسٹ انڈیز کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش، بھارت اور نیوزی لینڈ جون سے اگست تک تین ماہ کے لیے ایکشن سے بھرپور بین الاقوامی شیڈول کے لیے ملک کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت 22 جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گا۔
یہ تمام سیریز اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے قبل انتہائی ضروری پریکٹس گیمز کے طور پر کھیلی جائیں گی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سی ای او جانی گریو نے ایک بیان میں بین الاقوامی ہوم شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کیریبین کے مختلف خطوں میں میزبانی کے لیے شائقین کی حمایت کا اعتراف کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 22،24 اور 27 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جولائی،1،2،6 اور 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
Advertisement