ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلوی اوپنرز نے ہی ہدف پورا کردیا

41

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ گھبراہٹ کا شکار ہوئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسلنکا 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،اوپنر پاتھم نسنکا 36،دنشکا گناتھیلاکا 26،ہسارنگا ڈی سلوا 17 جبکہ کپتان ڈوسن شناکا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ نے  شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 شکار کیے،مچل اسٹارک نے 3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کین رچرڈسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف مہمان ٹیم نے  14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرن فنچ نے 61 اور ڈیوڈ وارنر نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جوش ہیزلی ووڈ کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں  0-1 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ (کل) 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }