ٹی ٹوئنٹی سیریز:سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

45

سری لنکا نے منگل کو کولمبو میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تجربہ کار آل راؤنڈر داسن شناکا سیریز کے دوران سری لنکا کی کپتانی کریں گے، ان کے ساتھ  وینندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا، چمیکا کرونارتنے اور بھانوکا راجا پاکسے بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین جوڑی پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس سری لنکا کے ٹاپ سکس میں شامل ہیں، جبکہ نوعم فاسٹ بولر متھیشا پاتھیرانا کے لیے ابھی تک کوئی ڈیبیو نہیں ہوا ہے۔

پاتھیرانا نے حال ہی میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے لیجنڈ لاستھ ملنگا سے ملتے جلتے ایک مخصوص بولنگ اسٹائل کو اپنایا تھا لیکن انھیں اپنے موقع کا انتظار کرنا پڑے گا۔

سری لنکا کو اس سال کے شروع میں آسٹریلیا میں پانچ میچوں کی سیریز کے دوران 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن توقع ہے کہ کولمبو اور گال میں شیڈول گیمز کے ساتھ ہوم سرزمین پر زیادہ مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

Advertisement

دوسری جانب آسٹریلیا نے پیر کو سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے اپنی الیون کا اعلان کیا، جس میں ایرون فنچ ایک مضبوط ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

سری لنکن اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، دانوشکا گوناتھیلاکا، چارتھ اسالنکا، کسل مینڈس، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شاناکا (کپتان)، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشنا اور  نووان تھشارا شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں ایرون فنچ ( کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مچ مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }