اسپین کا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز، کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست

57

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کی مہم میں اسپین نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے الثمامہ فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ای کے میچ میں مینجر لوئس اینریک کی قیادت میں اسپین کی ٹیم نے کوسٹاریکا کو 7 گول کی ہزیمت آمیز شکست سے دوچار کر دیا۔

اسپین کی 7 گول کی جیت اب تک اس ورلڈ کپ میں سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

مڈفیلڈر ڈینی اولمو نے 11 ویں منٹ میں اپنی سائیڈ کا کھاتہ کھولا، جسے 92 ویں منٹ میں متبادل الوارو موراتا 7 واں گول کر کے کوسٹاریکا کے تابوت میں آخری کیا ٹھوک دی۔

اسپین کی جانب سے ڈینی اولمو، مارکو ایسینسیو، گاوی، کارلوس سولر اور الوارو موراتا نے ایک ایک گول کیا جبکہ فیران ٹوریس نے دو مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا۔

Advertisement

کوسٹاریکا آج اسپین کے خلاف ایک بھی حملہ آور موو بنانے میں ناکام رہا، یہ شکست 1990 میں برازیل کے خلاف خود کوسٹا ریکا کے بعد، 1966 کے بعد سے ورلڈ کپ کے میچ میں گول کرنے کی کوشش میں ناکام ہونے کی صرف دوسری مثال ہے۔

قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ چوتھے دن تک حیرتوں سے بھرا ٹورنامنٹ رہا ہے، اسپین کے گروپ ای کے حریف جرمنی نے آج ہی جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کیا ہے

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }