پاکستان اسلامک پرائیویٹ اسکول العین میں "اماراتی چلڈرن ڈے” کی رنگارنگ تقریب
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کی ثقافت میں بہت ہم آہنگی ہے(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
اماراتی بچے سائنسی ترقی کے لیئے بہت پرعزم ہیں(پرنسپل عبدالرشیدبنگش)۔
العین (اردوویکلی)::گزشتہ ہفتے اماراتی چلڈرن ڈے کی مناسبت سے پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول العین نےایک رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاجس میں متحدہ عرب امارات میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی نے خصوصی شرکت کی۔سفیرپاکستان کی تقریب میں آمدپرپرنسپل عبدالرشیدبنگش،ممبربورڈآف ٹرسٹیزاسکول عبدالہادی اوردیگرانتظامیہ نے سفیرپاکستان کااستقبال کیا۔۔
اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی بچےمثالی ذہانت کے مالک ہیں کسی بھی قوم کی بنیاد مضبوط تعلمی ستونوں پرکھڑی ہوتی ہے اورپاکستانی اسلامک پرائیویٹ سکول العین نے ایسا کیا ہےطلبا کوچاہیئے وہ مستقبل میں مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تعلیمی اور سماجی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔۔سفیرپاکستان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اورپاکستان کی ثقافت میں بہت ہم آہنگی ہے سفیرپاکستان نے پاکستانی اسلامک اسکول العین کی ترقی وکامیابی اسکول پرنسپل عبدالرشید بنگش اور دیگرانتظامی ٹیم کی کوششوں کوسراہا اوراسکول کے تعلمی معیار اور اسے ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔
پرنسپل پاکستان اسلامک پرائیویٹ اسکول العین عبدالرشید بنگش نے کہاکہ اماراتی بچے سائنسی ترقی کے لیئے بہت پرعزم ہیں اورملکی ترقی میں اپنااہم کرداراداکرنے کے لیئےتیارہیں
تقریب میں سکول کے طلباوطالبات نےاماراتی طلباسے اظہاریکجہتی کے لئے اماراتی ملبوسات زیب تن کیئے اور اماراتی گیتوں پرروائتی رقص کرکےاماراتی ثقافت سے محبت کااظہارکیا۔بچوں نے ٹیبلوز اورڈریس شوپیش کیئے۔تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے بچوں میں شاندار پرفرمانس پرمیڈل اورتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ اس موقع پرپاکستان اسلامک اسکول العین کی مالی معاونت اور تعمیروترقی میں حصہ لینے والے ممبران حاجی خان زمان سرور،عبدالہاسی اچکزئی ،محمدنوید اوردیگرممتازکمیونٹی کواعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔