
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا۔
سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ عام مداح بھی پاک بھارت مقابلے کے لیے بہت پُر جوش ہوتے ہیں، پاک بھارت میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے لیکن پاک بھارت میچ بھی بہت اہم ہے، عام آدمی سے پوچھیں تو کہے گا کہ آپ کو پاکستان کے خلاف جیتنا ہے، ہم فیورٹ ہیں اس کے بارے میں تو کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔
سابق بھارتی اسپن بولر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی ٹیم ہے، میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہو گا، ایشیاء کپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے کہ پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے۔