صدر آصف علی زرداری 26 سے 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر
صدر آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورہ پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔
سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد(اردوویکلی)::اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری 26 سے 29 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
دورے کے دوران، صدر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے مکمل اسپیکٹرم کا جائزہ لیا جا سکے، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شراکت داری، دفاع اور سلامتی اور عوام کے درمیان تعلقات کے شعبوں میں۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی توجہ دی جائے گی۔
صدر مملکت کا دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔