ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ، ساتویں بار رونی او سلیوان کے نام

77
Print Friendly, PDF & Email

انگلینڈ کے شہر شیفیلڈ میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ کے فائنل میں رونی او سلیوان نے جوڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں رونی او سلیوان نے جوڈ ٹرمپ کو 13 کے مقابلے میں 18 فریم سے شکست دے کر اسٹیفن ہینڈری کے ریکارڈ کو برابر کر دیا۔

اپنی ریکارڈ ساز کامیابی پر رونی اوسلیوان نے کہا کہ میرے خیال میں سات عالمی ٹائٹل جیتنے کا ہینڈری سے زیادہ مطلب تھا لیکن اب ہم دونوں اس ریکارڈ کے مشترکہ مالک ہیں۔

رونی نے کہا کہ اسٹیفن ہینڈری ایک مکمل لیجنڈ ہے اور میرے لئے یہ اعزاز ایک نمبر سے کم نہیں ہے۔

رونی نے 2011 میں رٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے، 46 سالہ رونی نے اُس وقت ایک ماہر نفسیات اسٹیو پیٹرز سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے ذہنی تناؤ سے نکالا۔

ماہر نفسیات سے میٹنگ کے بعد رونی نے کروسیبل میں کھیلے گئے پانچ میں سے چار فائنل جیتے۔

رونی او سلیوان نے کہا کہ جب میں 2011 میں ماہر نفسیات اسٹیو پیٹرز سے ملنے گیا تھا، اس وقت میں اسنوکر چھوڑنے کے لیے تیار تھا کیونکہ کوئی اور سنوکر کھلاڑی اس عمر میں کچھ نہیں جیت رہا تھا۔

رونی نے کہا کہ اُس وقت ہینڈریس اور ڈیوس کی پرفارمنس بھی اس عمر میں تنزلی کا شکار ہو رہی تھی، اور میں نے اسے قبول کر لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.