برطانوی رکن پارلیمنٹ نیل پاریش نے دوران اجلاس فحش فلم دیکھنے کے الزام پر استعفی ٰ دے دیا ہے۔
خبررساں ادارے اسکائے نیوز کے مطابق 65 سالہ نیل پاریش کا تعلق حکم راں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے ہے۔
چند روز قبل پارلیمنٹ اجلاس کے دوران کیمرے کی آنکھ نے انہیں دوران اجلاس نازیبا ویڈیو دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں کیپچرکرلیا تھا اوران کی یہ ویڈ بھی وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے پران کی اپنی ہی جماعت کے ارکان اور عوام نے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا تھا۔ عوامی دباؤ پر نیل پاریش نے آج اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔
اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں گاڑیوں سے متعلق ایک ویب سائٹ تلاش کر رہا تھا اور اسی دوران اس ویب سائٹ سے ملتی جلتی ایک دوسری پورن ویب سائٹ کھل گئی۔
میں نے اسے چند لمحے دیکھ لیا اور یہی چند لمحے کیمرے نے ریکارڈ کرلیے۔