کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی میں کئی بلےباز آئے اپنی متاثر کن کارکردگی سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے اور کئی عرصے تک اس پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
تفصیلات کے مطابق آج ہم ٹاپ 3 کھلاڑیوں کا ذکر کریں گے جو لمبے عرصے تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان رہے۔
پہلے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جو گزشتہ 1025 دن (تقریباً 3 سال) سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور اب تک اس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔
بابر اعظم نے پاکستان کے لئے اب تک 74 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2686 رنز بنائے جس میں 1 سینچری اور 26 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
Advertisement
دوسرے نمبر پر بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ہیں جو 1013 دن (تقریباً ڈھائی سال)تک ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہے۔
ویرات کوہلی نے اب تک 97 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور 3296 رنز بنائے جس میں 30 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ان کے بعد سابق جنوبی افریقن بلے باز کیون پیٹرسن ہیں جو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 729 دن(تقریباًڈیڑھ) سال تک پہلے نمبر پر براجمان رہے۔
کیون پیٹرسن نے 37 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 1176 رنز بنائے جس میں 7 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں،محمد رضوان دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرام تیسرے نمبر پر ہیں۔