پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ٹاپ بلے باز ان کا سامنا کرنا پسند نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ دیکھنا ایک تھیٹر کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ بولنگ کر رہا ہوتا ہے تو جس طرح سے ہجوم شامل ہو جاتا ہے وہ سب تھیٹر ہے۔
شان ٹیٹ نے کہا کہ زیادہ تر دائیں ہاتھ کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ ان کو ان سوئنگ کی جائے گی لیکن پھر بھی، ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیوڈ وارنر نے شاہین آفریدی کو ’بگ بین‘ کاخطاب دے دیا
واضح رہے کہ شان ٹیٹ کو فروری میں قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ اگلے چند مہینوں میں یہ گیند باز کیسے ترقی کریں گے۔
Advertisement