شمالی اٹلی میں انتہائی کم بارشوں کے سبب 5 علاقے بری طرح خشک سالی کا شکار ہو گئے۔ حکومت نے آرائشی فواروں کو بند ، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیر ضروری پانی نہ دینے کی ہدایات کی ہے۔
اٹلی کے شمال میں واقع امیلیا، روماگرا نامی علاقوں کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب، خشک سالی سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے 36 ملین یورو کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پانی کے فواروں کو بند کرنے ، گاڑیوں کو دھونے، پودوں کو بلاضرورت پانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کئی موینسپلز میں پانی کا زخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر معمولی طور پر گرم موسم ، موسمیاتی تبدیلیوں نے اٹلی کے شمالی حصے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
Advertisement
یورپی ملک اٹلی کو ستر برس میں سب سے زیادہ موجودہ وقت میں قحط اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس خشک سالی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اٹلی کی تیس فی صد سے زائد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچے۔
یاد رہے، کچھ دن قبل شدید موسمی تبدیلیوں کے باعث اٹلی کے انتہائی شمال میں ایلپس پہاڑی سلسلے میں گلیشیئر ٹوٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔