حاجی محمداکبرسے انکے چچاکے انتقال پراظہارتعزیت

مرحوم کی بخشش کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی

81
حاجی محمداکبرسے انکے چچاملک جنت خان کے انتقال پراظہارتعزیت۔
سوگوار فیملی سے اظہارتعزیت اورمرحوم کی بخشش کے لیئےدعائے مغفرت کی گئی۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ رات یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری الطاف حسین ملک محمد فیض،چوہدری ارشد سمیت دیگرنے پاکستانی نژادیواے ای کے مقامی شہری اور ممتازسماجی شخصیت حاجی محمداکبرسے انکے چچا ملک جنت خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت کی۔ یاد رہے ملک جنت خان قضائے الہی سے پاکستان میں انتقال کرگئے تھے(اناللہ واناالیہ راجعون)۔ملک جنت خان ،حاجی محمداکبروملک ضیاالرحمن کے چچا،ڈاکٹرشیرمان وازیم انیڈلازم کے والدتھے  گزشتہ روزانکی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں وام شمیری تحصیل سپین میں اداکی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }