چندیمل کی سنچری اور جے سوریا کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 39 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیبیو کرنے والے اسپنر پربھات جے سوریا نے میچ میں 12 وکٹیں لے کر پیر کو دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
گال میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 364 رنز بنائے تھے، جواب میں آئی لینڈرز نے دینش چندیمل کی ناقابل شکست 206 رنز کی خوبصورت اننگ کی بدولت 554 رنز بنائے۔
میچ میں دنیش چندیمل نے ناقابل شکست 206 رنز بنائے۔
Advertisement
سری لنکا کی پہلی اننگ میں 190 رنز کی برتری کو ختم کرنے کے لئے کینگروز کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا ، مگر اسپنر پربھات جے سوریا کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔
سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جے سوریا پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی پھر چھ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو چوتھے دن کے آخری سیشن میں 151 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی.
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں شاندار سنچری اسکور کرنے اسٹیو اسمتھ کو جے سوریا نے بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج دیا۔
ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
میزبان ٹیم سری لنکا نے اپنی ابتدائی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں این اننگ اور 39 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سریز 1-1 پر ختم کی۔