یوکرین جنگ میں اب تک 400 سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں اب تک 437 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق جنگ میں کم از کم 840 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ مشرقی ڈونیٹسک کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 423 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کے 24 فروری کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں 16 ہزار 295 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
Advertisement
آبادی پر حملے کو کیف اور مغربی رہنماؤں نے بلا اشتعال جارحیت قرار دیا ہے جبکہ ماسکو کی جانب سے جنگ کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی گئی ہے۔
Advertisement