جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رن وے سے پھسلنے والا طیارہ گلف اسٹریم 400 تھا جس میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق طیارہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر رن وے سے پھسلا تاہم خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Advertisement
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، پروازیں متاثر نہیں ہوئی ہیں جبکہ شیڈول میں بھی کوئی تعطل نہیں آیا ہے۔