یاسر شاہ نے صدی کی بہترین گیند کرواکر مداحوں کو حیران کردیا
گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران یاسر شاہ نے صدی کی بہترین گیند کرواکر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج کھیل جارہا ہے۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز اسکور کرلیے ہیں جس کے بعد انہیں 311 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔
میچ کے دوران سری لنکن بیٹر کوسل مینڈس کو آؤٹ کرنے کے لیے یاسر شاہ نے صدی کی بہترین گیند بازی کرکے سب کو حیران کردیا جبکہ اس گیند کو مینڈس بھی کھیلنے میں ناکام رہے اور کلین بولڈ ہوگئے۔
Advertisement
Ball of the century nomination please!
Yasir Shah, the magician #SLvPAK Gif: @taimoorze pic.twitter.com/Z0Yu7uNrZf
— Islamabad United (@IsbUnited) July 18, 2022
مداحون نے اس گیند کو صدی کی بہترین گیند بازی بھی قرار دیا جبکہ 1994 میں شین وارن کی صدی کی بہترین گیند سے بھی مماثلت ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ یاسر شاہ نے کئی ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی ہے جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔