ایک دور کا خاتمہ، ویسٹ انڈیز پلیئر لینڈل سیمنز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کھلاڑی لینڈل سیمنز نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز پلیئر لینڈل سیمنز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی اسپورٹس ایجنسی 124 ناٹ آؤٹ پر کیا ہے جبکہ اس باصلاحیت بلے باز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں 144 میچز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 3 ہزار 763 رنز پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا ہے۔
انہوں نے زیادہ تر وائٹ بال میچز کھیلے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے کارناموں میں سب سے زیادہ مشہور کیریبین ٹیم کے لیے دو سنچریاں اور 16 نصف رہی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے ساتھی کھلاڑی دنیش رامدین نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
Advertisement
سیمنز نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 122 رنز کی اننگز کھیلی جب انہوں نے بنگلادیش کے خلاف میرپور میں مخالف ٹیم کی جم کے دھلائی کی تھی۔
حالیہ دنوں میں 37 سالہ کھلاڑی کو خصوصی طور پر ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جبکہ ان کے کیریئر کی سب سے خاص اننگز 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی اننگز رہی جس میں انہوں نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
سیمنز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری میچ گذشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔
دوسری جانب سیمنز ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے گذشتہ دہائی میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے دو آئی پی ایل ٹائٹل بھی جیتے ہیں۔